ابنا: سربراہ الیکشن کمیشن کے مطابق افغانستان میں دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخاب میں ایک کروڑ 35 لاکھ حق رائے دہی رکھنے والوں میں سے 70 لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
اپریل میں ہونے والے پہلے مرحلے میں عبداللہ عبداللہ 45 فیصد ووٹ لے کر پہلے اور ان کے قریب ترین حریف اشرف غنی 31.6 فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔ صدارتی انتخاب کے ابتدائی نتیجے کا اعلان 2 جولائی اور حتمی نتیجے کا اعلان 22 جولائی کو کیا جائے گا۔
دوسری جانب دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں 50 کے قریب افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 60 طالبان شدت پسند بھی مارے گئے۔ سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود طالبان کی کاروائیوں میں پولیس و فوجی اہلکاروں اور شہریوں سمیت 50 کے قریب افراد ہلاک ہوئے۔ سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی کاروائی میں 60 طالبان بھی مارے گئے.
.......
/169